پیرمحل انٹرچینج پر حادثہ ،2 کار سوار جاں بحق ،ایک زخمی
پیرمحل( نمائندہ دنیا )موٹروے ایم تھری پیرمحل انٹرچینج پر کارکا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے مزدا کو پیچھے سے ہٹ ہونے پرد و کارسوار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
کار پر تین افراد براستہ موٹروے ملتان سے سپیئر پارٹس کا سامان لینے کے لیے لاہور جا رہے تھے گاڑی میں ایک کروڑ روپے کی رقم موجودتھی موٹرے ایم تھری پیر محل انٹرچینج کے قریب کار کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ ہو گیا کار سوار 2افراد جن میں ابراہیم اور نازک طیب موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید زخمی شخص کی شناخت احمد حسن کے نام سے ہوئی جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیرمحل منتقل کردیا گیا ۔