اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے ،منعم ظفرخان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کے ہمراہ ٹاؤن کے تحت اہل لیاقت آباد کے لیے محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور۔۔۔
محمدی گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔بعد ازاں محمدی اسپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب،وائس چیئرمین اسحاق تیموری،ناظم علاقہ لیاقت آباد مسعود علی،چیئرمین یوسی 2 عبید احمد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ منعم ظفر خان نے کہاکہ کراچی میں جس دن سے ٹاؤن چیئرمینز کو محدود اختیارات ملے اس کے بعد سے جماعت اسلامی کے تمام ٹاؤن کے چییرمینز نے اپنے اپنے ٹاؤنز میں عوامی ریلیف کے لیے کام شروع کردیے ، مختصر وقت میں لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین نے 11 ماہ میں 11 پارکس اور 2 اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے بلکہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے ،پیپلز پارٹی کراچی کو سندھ کا حصہ ہی نہیں سمجھتی اور نہ ہی کراچی کو اس کا حق دیتی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں بھی کراچی میں جماعت اسلامی کی نشستوں پر قبضہ کرکے میئرشپ کو چھینا گیا اور آج تک ترقیاتی فنڈز نہیں دیے۔