نوڈیرو:دونوں ٹانگوں سے معذور گھر کا کفیل دوسروں کیلئے مثال
نوڈیرو (نمائندہ دنیا)نوڈیرو کے محلہ غریب آباد کا رہائشی دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان آفاق ابڑو ہمت اور ۔۔۔
حوصلے کی مثال بن گیا۔ آفاق ابڑو اپنی معذوری کے باوجود تین پہیہ گاڑی چلا کر عزتِ نفس کے ساتھ اپنے گھر کا خرچ خود برداشت کر رہا ہے ، آفاق ابڑو کا کہنا ہے کہ وہ کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا، اس لیے روزانہ محنت مزدوری کرکے اپنے اہلِ خانہ کی ضروریات پوری کرتا ہے ۔ اُس نے حکومتِ سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے سہولیات بہتر بنائی جائیں تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں۔