میرپور ماتھیلو:داد لغاری فیڈر کی ٹرانسمیشن لائن کے تار چوری
ایم پی اے نادر اکمل کی ذاتی کوششوں سے علاقے کو بجلی فراہم کی جا رہی تھیکچھ لوگ غریبوں کے دشمن، وہ ان کے لئے سہولت نہیں دیکھنا چاہتے ، گفتگو
میرپور ماتھیلو (نمائندہ دنیا)داد لغاری فیڈر کی نئی ٹرانسمیشن لائن کے تار چور لے اڑے ، علاقے کو ایم پی اے نادر اکمل لغاری کی ذاتی کوششوں سے بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق میرپورماتھیلو کے نواحی علاقے داد لغاری فیڈر کی ٹرانسمیشن لائن کے تار چور لے گئے ، ایم پی اے نادر اکمل خان لغاری نے ویڈیو پیغام میں واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ بجلی جیسی سہولت سے محروم تھا، تاہم انکی ذاتی کوشش سے داد فیڈر کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائن لگائی جارہی تھی جو کہ چور کاٹ کر لے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ افسوسناک پہلو ہے کہ کچھ لوگ عوام سے دشمنی کررہے ہیں، پینے کے صاف پانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے ، اور جن علاقوں میں فلٹر پلانٹ لگائے گئے ہیں، انکی دیکھ بھال نا ہونے سے وہ ناکارہ ہیں، نادر اکمل کے مطابق چوری ہونے والی ٹرانسمیشن لائن کی برآمدگی کے لیے ایس ایس پی گھوٹکی سے بات کی گئی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ چوری ہونے والے تاربرآمد کرکے چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے اطراف میں نظر رکھیں۔