ضلع شرقی میں چار ہوٹلز سیل

ضلع شرقی میں چار ہوٹلز سیل

کراچی(اے پی پی)ضلع شرقی میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر کرسیاں رکھنے والے چار ہوٹلز کو سیل کرکے 50ہزار روپے سے زائدکے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیل ہونے والے ہوٹلوں میں کوئٹہ عبداﷲ جھولے لعل ہوٹل، کیفے پیالہ (ٹی ) ،کیفے پیالہ ریسٹورنٹ اور پیزا بڈیز شامل ہیں ۔کیفے پیالہ ریسٹورنٹ اور کیفے پیالہ ٹی پر30 ہزار اور25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کوہدایت کی کہ کارروائی موثر بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں