حبیب یونیورسٹی نے پاکستانی تاریخ کی حوالہ جاتی فہرست متعارف کرادی
کراچی(سٹی ڈیسک)حبیب یونیورسٹی نے پاکستانی تاریخ کی حوالہ جاتی فہرست متعارف کرادی ہے ۔ یہ حوالہ جاتی فہرست حبیب یونیورسٹی کی لائبریری اور آئی ٹی ٹیموں کی کئی ماہ پر محیط محنت، مشترکہ علمی کاوشوں اور یونیورسٹی کے اوپن نالج کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے ۔
یہ اہم اور جدید ڈیجیٹل علمی وسیلہ، اشتراکی تحقیق کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ماضی سے متعلق تحقیقی مواد تک عالمی سطح پر رسائی کو وسعت دے گا۔ طلبہ، اساتذہ اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد عوامی طور پر دستیاب اس ڈیٹا بیس سے نہ صرف خود استفادہ کرسکتے ہیں، بلکہ دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ڈاکٹر ثنا ہارون پروفیسر آف ہسٹری اینڈ ایشین اسٹڈیزبوسٹن نے مصنفین کی جانب سے موصول سینکڑوں متعلقہ تحریروں اور حوالہ جاتی مواد کو جمع کیا اور یونیورسٹی آف میساچوسٹ میں اپنے طلبہ کے تعاون سے قابلِ مطالعہ دستاویز کی صورت میں مرتب کیا۔