دڑو ونواح میں ٹریکٹروں کے چھینی ہل چلانے سے سڑکیں تباہ

دڑو ونواح میں ٹریکٹروں کے چھینی ہل چلانے سے سڑکیں تباہ

دڑو (نامہ نگار)دڑو سمیت نواحی علاقوں میں ایک ارب 23 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر سڑکوں کو بغیر ٹائر لگے ٹریکٹر چھینی ہل نے چیر کر تباہ کردیا۔

قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں، اس سلسلے میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے بغیر ٹائر لگے چھینی ہل ٹریکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کیا، اور کہا کہ بڑی عوامی جدوجہد کرنے کے بعد سندھ حکومت سے سڑکیں بنوائی ہیں، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنی سڑکوں پر گوبل، چھینی ہل ٹریکٹر چلانے والے ڈرائیوروں اور ان کے مالکان کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں