عظیم حسین صدیقی آئی سی ایم اے پاکستان کے نئے صدر منتخب
کراچی (سٹی ڈیسک) انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے ادارے کے آئینی انتخابی عمل کی کامیاب تکمیل کے بعد اپنے نئے صدر اور عہدیداران کے تقرر کا اعلان کر دیا ہے ۔
عظیم حسین صدیقی نے آئی سی ایم اے پاکستان کے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ ان کے ہمراہ محمد یاسین نائب صدر، انتظار حسین اعزازی سیکریٹری اور عبدالقیم اعزازی خزانچی کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔ نو منتخب قیادت پیشہ ورانہ مہارت، ادارہ جاتی تجربے اور پاکستان میں سی ایم اے پروفیشن کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر اس کے مقام کو مضبوط بنانے کے مشترکہ وژن کا حسین امتزاج ہے ۔ عظیم حسین صدیقی معزز پیشہ ور ہیں جنہیں اکاؤنٹنگ، ٹیکسیشن، کارپوریٹ قوانین اور گورننس کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے ۔