انٹرن شپ پروگرام کے طلباء کی تقریب تقسیم اسناد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب کے تحت منعقدہ انٹرن شپ پروگرام کے طلباء کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی تقسیم اسناد کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
محمد سہیل راجپوت نے طلباء کو دوران انٹرن شپ حاصل تجربے سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے صوبائی محتسب سندھ دفتر سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ صوبائی محتسب نے کہا کہ طلباء کی تجاویز، تجربہ اور شراکت قابل تحسین ہے جبکہ ہم جامعات میں صوبائی محتسب سہولت ڈیسک کے قیام پر بھی غور کررہے ہیں۔