ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ اور گاڑی ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے ایس او کراچی نے 1 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ اور کوسٹر ضبط کر لی۔
مصدقہ انٹیلی جنس پر عمل کرتے ہوئے ، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی کے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک کوسٹر، جسکا رجسٹریشن نمبر JE-3252 ہے ، کو کامیابی سے روک لیا۔ کارروائی کے وقت گاڑی مسافروں کے بغیر پائی گئی۔ گاڑی کی چھت کے ساتھ سیٹوں کی آخری قطار کے پیچھے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے خفیہ کمپارٹمنٹس کا پتہ چلا۔ تلاش کے نتیجے میں سگریٹ کے مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ1520 ڈنڈے برآمد ہوئے ۔