حب کے قریب کوسٹر اور کار میں تصادم سے 6افراد زخمی
حب (نمائندہ دنیا )حب کے علاقے بھوانی کے قریب کوسٹر اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں 6افراد زخمی ہو گئے۔۔۔
جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی شناخت نظام الدین ولد فہادین، راشد ولد اسحاق، امام الدین ولد یعقوب، قائم ولد میر محمد، رشید ولد بلال، ہاجرہ دختر لکھو کے نام سے ہو ئی ۔