نوابشاہ، سکھر:یوم وفات کاتبِ وحی حضرت معاویہؓ پرمدح صحابہ جلوس
علما، مشائخ، سنی رابطہ کونسل رہنماؤں، نوجوانوں، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت مقررین نے سیرت و کردار، فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا
نوابشاہ، سکھر (نمائندگان)22 رجب المرجب یومِ وفاتِ کاتبِ وحی امیرالمؤمنین سیدنا امام معاویہ رضی اللہ عنہ پر نوابشاہ اور سکھر میں عظیم الشان مدحِ صحابہ جلوس نکالے گئے ، جلوس میں علما، مشائخ، سنی رابطہ کونسل کے رہنماؤں، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ، مقررین نے سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور ان کی بے مثال فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپؓ کاتبِ وحی، عظیم صحابیٔ رسول ﷺ اور اسلام کے پہلے باقاعدہ حکمران تھے ، جنہوں نے امتِ مسلمہ کو نظم و ضبط، عدل و انصاف اور امن و امان فراہم کیا، جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیدنا امام امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فاتحِ بحر و بر، پیغمبرِ اسلام ﷺ کے سالے ، بحری بیڑے کے موجد، بحری جہاد کے سالار، کاتبِ وحی اور کاتبِ قرآن ہیں۔ ان کے احسانات سے یہ امت سبکدوش نہیں ہو سکتی۔