میرپور خاص میں ریلوے ٹریک کے نٹ بولٹ، پلیٹیں چوری

میرپور خاص میں ریلوے ٹریک کے نٹ بولٹ، پلیٹیں چوری

جونیجو کوارٹر کے عقب میں واردات،بکریاں چراتے بچوں نے نشاندہی کیسماجی ورکر کے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پرریلوے کا عملہ جاگا، انجینئر کا تلخ لہجہ

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص میں ریلوے پٹریوں کے نٹ بولٹ اور پلیٹیں چور لے اڑے ، حیدرآباد کراچی جانے والے ٹریک پر جونیجو کوارٹر کے عقب میں وارادت کی گئی، جونیجو کوارٹر میں رہائش پذیر بکریاں چرانے والے بچوں کی نشاندہی پر ایک سماجی ورکر نے سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو اپ لوڈ کردی، جس کے بعد محکمہ ریلوے کا عملہ جاگا، حادثے کی صورت کئی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں، صحافیوں کی ایک ٹیم نے مذکورہ جگہ پر جا کر اس کی ویڈیو بنائی اور اس حوالے سے ریلوے کے اسسٹنٹ انجینئر شاہد سے موقف جاننے کی کوشش کی۔

رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ انجینئر شاہد کا کہنا تھا کہ میں میرپور خاص سے تعلق نہیں، رکھتا نہ مجھے جونیجو کوارٹر کا پتہ ہے اور انہوں نے تلخ لیجے میں بات کرتے ہوئے فون بند کردیا۔ واضح رہے کہ میرپور خاص سے حیدر آباد اور کراچی کے لیے روزانہ چھ اپ ڈاؤن ٹرینیں چلتی ہیں، جس میں سینکڑوں مسافر سفر کرتے ہیں شہریوں نے وزیر ریلوے حنیف عباسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں