کروڑوں روپے مالیت کا ریلوے میٹریل برآمد، چار ملزمان گرفتار
کراچی (آئی این پی )تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا ریلوے میٹریل برآمد کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیے ، ریلوے کی قیمتی پٹریوں کی چوری ناکام بنانے پر ایس ایچ او لانڈھی اور ٹیم کو وزیرِ ریلوے نے شاباش دی ہے۔
ریلوے پولیس کے مطابق کارروائی لانڈھی کی حدود مرتضی چورنگی، ملیر ندی کے قریب کی گئی، جہاں ملزمان ریلوے لائنوں کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹ کر چوری کر رہے تھے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والا ریلوے سامان کروڑوں روپے مالیت کا ہے ، وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس کو چوری کے خلاف مزید سخت اور موثر کارروائیوں کی ہدایات جاری کی ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔