100سے زائد وارداتو ں میں ملوث دوملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)پولیس نے 100 سے زائد ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔
ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں اور چھینے گئے موبائل فون کو بلوچستان کے علاقے حب لے جا کر فروخت کرتے ہیں ملزمان کے قبضے سے ملنے والی دو موٹر سائیکلوں میں سے ایک تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے جبکہ دوسری تھانہ فیروز آباد کے علاقے سے چوری شدہ ہے برامد بیش قیمت موبائل فون میں سے ایک آئی فون جبکہ دوسرا انفینکس ہے اور دونوں منگو پیر کے علاقے سے ملزمان نے ایک واردات کے دوران چھینے تھے گرفتار ملزمان کی شناخت صدام حسین ولد کریم بخش اور تابش ولد غلام کے نام سے ہوئی۔