جامعہ کراچی میں نیشنل آٹ ریچ پروگرام کا انعقاد
کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے یونیورسٹی مینجمنٹ کے لئے نیشنل آٹ ریچ پروگرام کا آغاز سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر میں کیا گیا۔
اس پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید عاصم علی ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی تھے ، جبکہ ایچ ای سی کراچی کے ریجنل انچارج سلیمان احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر سید عاصم علی نے معزز مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔