ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، ملزمان فرار

 ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  شہری زخمی، ملزمان فرار

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا جہاں سعیدآباد نیول کالونی گیٹ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری نے واردات ناکام بنانے کی کوشش کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سعیدآباد نیول کالونی گیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی شخص کی شناخت 40 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی ہے ۔عینی شاہد اور دوست حکمت خان کے مطابق کار سوار ڈاکو ایک فیملی سے لوٹ مار کر رہے تھے ۔اس دوران ارشد نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں