واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو روند دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)منگھوپیر تھانے کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او منگھوپیر نے بتایا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 45 سالہ صالح محمد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔