ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ڈی جی  کے ڈی اے سے ملاقات

کراچی(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر کراچی سینٹرل طحہ سلیم نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔۔۔

 اورشہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، شہری انفراسٹرکچر میں بہتری، اراضی اور جائیداد کے معاملات، تجاوزات، نکاسی آب کے نظام اور عوامی سہولیات سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ پیر کے روز ملاقات کے دوران شہریوں کے مسائل کا پائیدار اور موثر حل فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر خصوصی زور دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں