بھارت اور ملک دشمن عناصر کا مقصد ایک ہے ،جمیل ضیا

بھارت اور ملک دشمن عناصر کا مقصد ایک ہے ،جمیل ضیا

کراچی (این این آئی)ٹاؤن چیئرمین اورنگی ٹان حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی ملکی املاک، ریاستی اداروں اور پاک فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف دن رات پروپیگنڈا کرنے والے عناصر دراصل بھارت اور ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اندرونی ملک دشمن عناصر کا مقصد ایک ہی ہے ، یعنی پاکستان کو کمزور کرنا اور قومی اداروں کو بدنام کرنا۔حاجی جمیل ضیا نے مزید کہا کہ پاک فوج پاکستان کی سالمیت اور سلامتی کی ضامن ہے اور اس نے ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں