چیئرمین صفورا ٹاؤن کی گرین بیلٹ جلد بہتر بنانے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے معائنے کے حوالے سے دورے جاری ہیں اس سلسلے میں انہوں نے مدراس چوک سے سچل تک کی گرین بیلٹ اور روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین صفورا ٹاؤن نے افسران کو ہدایت کی کہ جلدازجلد گرین بیلٹ کو بہتر کیا جائے ،گرین بیلٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں ،مونومنٹ کی تعمیر کے معائنے کے دوران انہوں نے کہا کہ مونومنٹس شہر کی پہچان کا ذریعہ ہوتے ہیں لہذا مونومنٹس کی تعمیر مثالی انداز میں کی جائے جو گزرنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکے انہوں نے واضح طور پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے جس کام کی جو مدت مقرر کی گء ہے وہ کام اسی وقت میں مکمل ہونے چاہئیں۔