امامیہ میڈیکوز اور باقر ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح
کراچی(سٹی ڈیسک)شہرِ قائد کراچی میں صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر ایک جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔
یہ میڈیکل کمپلیکس امامیہ میڈیکوز اور باقر ٹرسٹ کے باہمی اشتراک سے قائم کیا گیا ہے ، جس کا مقصد عوام کو معیاری، بروقت اور کم لاگت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔افتتاحی تقریب میں باقر ٹرسٹ کے روح رواں پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع مشہور منقبت خواں میر حسن میر اور دیگر معزز مہمانوں سماجی شخصیات فلاحی اداروں کے نمائندوں اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین مہدی نے کہا کہ یہ میڈیکل کمپلیکس خاص طور پر مستحق اور کم آمدنی والے افراد کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگا۔