بارہ روز میں 35 افراد ٹریفک حادثات کی نذر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں سال کے بارہ روز میں مختلف علاقوں میں تین سو سے زائد رپورٹ ہونے والے ٹریفک حادثات میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 326 زخمی ہوگئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے مہینے کے ابتدائی بارہ روز کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 35 افراد جاں سے گئے ،،جاں بحق افراد میں 23 مرد،5 خواتین، 6 بچے اور ایک بچی شامل ہے ۔گزشتہ بارہ روز کے دوران صرف ہیوی ٹریفک نے ہی 12 افراد کی جانیں لیں جن میں ٹریلر کی ٹکر سے 7،واٹر ٹینکر سے ایک جبکہ بس کی ٹکر سے 4 افراد اپنی جانوں سے گئے ۔