اسسٹنٹ کیوریٹر کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ثقافت و سیاحت میں اسسٹنٹ کیوریٹر کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔۔۔
جس میں پانچ امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ایس پی ایس سی کے مطابق مذکورہ امتحان 12 جنوری 2026ء کو کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت منعقد کیا گیا تھا، جس میں ضمیر حسین، عمران، حیدر عباس خاصخیلی، حمید علی اور کاشف احمد نے کامیابی حاصل کی۔کمیشن نے کامیاب امیدواروں کو مقررہ مدت کے اندر اپنے مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ، زبانی امتحان (انٹرویو) کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔