سائٹ سپرہائی وے پر فیکٹری میں آگ لگ گئی

سائٹ سپرہائی وے پر فیکٹری میں آگ لگ گئی

ڈائپر بنائے جاتے ہیں، فیکٹری سے تمام افراد کو محفوظ باہر نکال لیا گیا فیکٹریوں اور رہائشی علاقوں کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار میں فیکٹری میں آگ لگ گئی۔دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے ۔آتشزدگی کا یہ واقعہ سپرہائی وے سائٹ پر واقع فیکٹری میں پیش آیا ہے ، جس میں ڈائپر بنائے جاتے ہیں، فیکٹری سے تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے ۔چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ فیکٹری کو فوری طور پر خالی کروالیا گیا ہے ، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے ، فوری طور پر اس پر قابو پالیا جائے گا۔دوسری جانب احسن آباد میں فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پر مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ برائے بحالیات گیان چند اسرانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ عملہ ہائی الرٹ ہے۔

مشیرِ بحالی گیان چند ایسرانی کی ہدایت پرموقع پر موجود حکام کی جانب سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آگ پر فوری اور مکمل قابو پایا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے ۔انہوں نے قریبی فیکٹریوں اور رہائشی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہنگامی حالات میں فوری رسپانس اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو ہمہ وقت متحرک رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو و فائر فائٹنگ ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں