کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری

کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری

کراچی (سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک کی بجلی کی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حال ہی میں رند گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن میں ایک پی ایم ٹی سے جڑے غیر میٹر شدہ تجارتی دکانوں اور ہوٹلوں سے تقریباً 160 کلوگرام وزن کے 80 غیر قانونی کنکشنز (کنڈے ) ہٹا دیے گئے۔

ان تجارتی اداروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں مالی اور تکنیکی نقصانات ہو رہے تھے ۔ متعدد کنڈا ہٹاؤ مہم کے باوجود سالانہ تقریباً 112,000 یونٹس کی بجلی چوری ہورہی تھی، جس سے 4.4 ملین روپے کا نقصان ہورہا تھا۔ علاقے میں تقسیم کا نقصان 40 فیصد ہے ، یعنی ہر 5میں سے 2یونٹس چوری ہو رہے ہیں۔کے ۔الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ پاور یوٹیلیٹی نے بجلی چوری کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں