پولیس چیف کی تاجر برادری کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے انٹرنیشنل بزنس فورم کے چیئرمین علی ارش خان کی قیادت میں 8 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری عظیم عادل شیخ، فائننس سیکرٹری سید خرم انیس، وائس پریزیڈنٹ شعیب یعقوب،سینئر وائس پریزیڈنٹ حسن اختر خان و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی پولیس تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سکیورٹی اور سہولت فراہم کرے گی تاکہ کاروباری سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رہ سکیں۔آخر میں وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔