کشمور :ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1شخص جاں بحق،2خواتین شدید زخمی
کشمور (نمائندہ دنیا) کشمور کے قریب آرڈی 45 میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خالق داد کھوسو جاں بحق اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
متوفی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے گھر پر اندھادھند فائرنگ کر کے میرے والد کو قتل اور دو خواتین کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ اتنا بڑا واقعہ ہونے کے باوجود کشمور پولیس ہمارے پاس نہیں پہنچی ۔ آئی جی سندھ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔