جعلی چیکس کے ذریعے رقم نکالنے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جعلی چیکس کے ذریعے رقم نکالنے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے لیجنڈ ٹرسٹ اکاؤنٹ سے جعلی چیکس کے ذریعے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد رقم نکالنے کے کیس میں ملزم نعمت اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

عدالت نے سماعت 6 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے چالان طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کا چالان پیش کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے ، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر کے چالان طلب کر لیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے اصل چیک بُک کے ری کوزیشن پیپر کو ہٹا کر جعلی پیپر استعمال کیے ۔ نعمت اللہ خان مبینہ طور پر فراڈ کا مرکزی کردار ہے ، جس نے 8 جولائی سے 19 ستمبر کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ 69 ہزار 400 روپے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیے ۔ جبکہ جازیبا شوکت نے 19 جون سے 11 ستمبر تک 3 کروڑ 76 لاکھ 19 ہزار 100 روپے کی انکیشمنٹ کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں