سندھ ٹیکنیکل بورڈ کا میٹرک امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
کراچی(این این آئی)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے میٹرک برائے ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ (ٹی ایس سی)حصہ اول و دوم کے سالانہ امتحانات 2026 کے امتحانی فارم بمعہ فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان ٹیکنیکل بورڈ زوہیب احمد خان کے مطابق امتحانی فارم 2 فروری 2026 تک نارمل فیس کے ساتھ فیس 2020 روپے رکھی گئی ہے ۔3 فروری سے 16 فروری 2026 تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 2520 روپے ہوگی۔ اسی طرح 17 فروری سے 2 مارچ 2026 تک 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ مجموعی فیس 3020 روپے مقرر کی گئی ہے۔