غیرقانونی افغان شہری پکڑا گیا
کراچی (این این آئی)نپیئر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک غیرقانونی افغان شہری سمیت متعدد اشتہاری، مفرور ملزمان اور چوروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے غیرقانونی افغان شہری کی شناخت محمد ظریف ولد محمد حکیم خان کے نام سے ہوئی ہے ۔جبکہ مفرور و اشتہاری ملزم جمیل احمد ولد بشیر احمد کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ۔