اسٹیل مل سے چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر موثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
کارروائی کے دوران لوہا و اسکریپ سے لوڈ ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے شناخت محمد کاشف اور عمر علی کے نام سے ہوئی، ملزمان گاڑی میں لوڈ چوری شدہ سامان فروخت کیلئے لے جارہے تھے ۔پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔