گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن،62گرفتار
کراچی(اے پی پی)کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں اورگداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 62 گداگروں کو گرفتار کرکے 26مقدمات درج کرلیئے۔
پیر کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گداگروں کو تھانہ لیاقت آباد،شریف آباد، ناظم آباد،رضویہ سوسائٹی ،پاپوش نگر،سپر مارکیٹ، گلبہار، گلبرگ، سمن آباد،عزیز آباد،جوہر آباد ،تیموریہ،شاہ نور جہاں ،نارتھ ناظم آباد،حیدری مارکیٹ،خواجہ اجمیر نگری، سرسید ،نیو کراچی،بلال کالونی،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، ایف بی ایریااورگبول ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے مقدمات درج کئے ہیں۔ترجمان کے مطابق پیشہ وربھکاریوں خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔