انٹرکے امتحانی فارم کی تاریخوں میں تبدیلی کا اعلان
کراچی (این این آئی)اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر طلبہ کے وسیع تر مفاد میں۔۔۔
نجی کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اور فیلیئر)کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور آرٹس کے سالانہ امتحانات برائے 2026 میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدواروں کیلئے آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے ۔ طلبہ اب 20 فروری سے 5 مارچ تک بغیر لیٹ فیس 3100روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔