سکھر:نوجوان لاپتہ کرنے پرکلہوڑو برادری کی پولیس کیخلاف ریلی

سکھر:نوجوان لاپتہ کرنے پرکلہوڑو برادری کی پولیس کیخلاف ریلی

امین، شہزادہ کلہوڑو پر تراویح سے واپس آتے پولیس نے فائرنگ کی، مظاہرینزمین پر قبضے کیلئے انتقامی کارروائیاں کررہی، وزیراعلیٰ، آئی جی سے نوٹس کی اپیل

سکھر (بیورو رپورٹ)صوبو دیرو کے علاقے سگیون میں کلہوڑو برادری کے نوجوان محمد امین کلہوڑو پرپولیس کی مبینہ فائرنگ اور لاپتہ کئے جانے کے خلاف گلہوڑو برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے لگائے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمد امین کلہوڑو اور شہزادہ کلہوڑو تراویح کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر کے ٹی کنوری تھانے کے پولیس اہلکاروں نے ان پر سیدھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں امین کلہوڑو شدید زخمی ہو کر مرنے کی حالت میں گر پڑے ، جبکہ دونوں نوجوانوں کو مبینہ طور پر اٹھا کر لاپتہ کر دیا گیا، مظاہرین نے بتایا کہ پولیس ان کی زمینوں پر قبضے کرانے کے لیے انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

دوسری جانب پیش آنے والے واقعہ پر انجمن اتحاد عباسیہ کے مرکزی صدر ڈاکٹر شفقت حسین عباسی جنرل سیکرٹری بابر عباسی صوبائی صدر شاہنواز عباسی قائم مقام صدر عاشق عباسی اسلم عباسی نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور وزیراعلی وزیر داخلہ ائی جی سندھ سے گرفتاری کا مطالبہ کر تی ہے واقعے کی عدالتی یا اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں،متاثرہ خاندان کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے اوراگر کوئی اہلکار ملوث ہو تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ بصورت دیگر کلہوڑو برادری کراچی سے کشمور تک بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر ملوث افراد پر عائد ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں