موسم گرم، درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری

موسم گرم، درجہ حرارت  میں بتدریج اضافہ جاری

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے ،اتوار کو بھی مطلع مکمل صاف تاہم موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کوکم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت مغرب مغربی سے 1کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں