جماعت اسلامی کے تحت یوم باب الاسلام منایا گیا

جماعت اسلامی کے تحت یوم باب الاسلام منایا گیا

صوبے بھر میں جلسوں ، سیمینار، مذاکروں اور اجتماعات کاانعقادمحمد بن قاسم امت مسلمہ کے قابل فخر فرزند تھے ،مقررین کاخطاب

کراچی(آئی این پی)جماعت اسلامی کے تحت یوم باب الاسلام سندھ بھر میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں جلسوں ، سیمینار، مذاکروں اور اجتماعات کاانعقادکیا گیا۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں کے علاوہ نامور علماکرام،صحافی و دانشور وں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے محمد بن قاسم کی سندھ آمد،اسلامی حکومت کے قیام،سندھ کو باب الاسلام کا شرف بخشنے ، اورظالم حکمراں راجہ داہرکے لوٹ مار کے دور کو ختم کرکے سندھ کو امن وآشتی اور عدل و انصاف قائم کرنے سمیت ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یومِ باب الاسلام اس عہد کی تجدید اور اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم حق کی بقا، ظلم کے خاتمے اور دین کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس لیے کہ حق کا مقدر باقی رہنا ہے اور باطل کا کام مٹ جانا ہے ، کیوں کہ باطل تو ہے ہی مٹ جانے کے لیے ۔اجتماعات میں ایک قراردادکے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت 10رمضان یوم باب الاسلام کو قومی دن کے طورپرجوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے اوراس دن عام تعطیل کی جائے ۔محمد بن قاسم امت مسلمہ کے قابل فخر فرزند تھے ۔جنہوں نے سندھ کے سرکش ہنود کے خلاف جہاد کے ذریعے نہ صرف دیار ہند میں مسلمانوں کی عظمت کا سکہ بٹھا دیابلکہ آگے چل کر برصغیر میں مسلمانوں کی عظیم مملکت پاکستان کا وجود ممکن ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں