ابڑو گینگ سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار

ابڑو گینگ سے تعلق رکھنے  والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کی خفیہ معلومات کی بنیاد پرشاہ ٹاؤن فیز 3 میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’’ابڑو گینگ‘‘سے تعلق رکھنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔

گرفتار ملزمان میں منور علی ، عدیل علی ، مظہر علی اور رضوان علی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،2 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ،گرفتار ملزمان اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں