ساڑھے 3ٹن سے زائد چھالیہ کی سپلائی و فروخت ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گڈاپ سٹی پولیس نے 3.5 ٹن سے زائد چھالیہ کی سپلائی و فروخت کو ناکام بنادیا۔۔۔
ملزمان نے چھالیہ کو چھپانے کے لیے ٹرک میں خفیہ خانے بنا رکھے تھے ، ملزمان کی شناخت گلاب اور زین اللہ کے نام سے ہوئی،پولیس نے 600 بوریاں 3500 کلو سے زائد چھالیہ، 30 کلو تیار شدہ گٹکا/ مین پوری سمیت ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے ۔