مختلف سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
کراچی(این این آئی)ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کی مختلف سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے کھلا ہے اور مائی کولاچی روڈ پر پھاٹک سے جناح برج جانے والا روڈ بھی چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد تک روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے ۔