رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو،انتظامیہ بے بس

رمضان کے دوسرے  عشرے  میں  بھی  مہنگائی  کا  جن  بے  قابو،انتظامیہ  بے  بس

تاجروں‘ دکانداروں نے سرکاری نرخ نظر انداز کر دئیے ‘ سبزی ، پھل اورگوشت کی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے ‘ انتظامیہ ڈیلروں کے بجائے چھوٹے دکانداروں کیخلاف کارروا ئیاں کرنے لگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)رمضان المبارک کے پہلے دونوں عشرے مہنگائی کی لپیٹ میں رہے ،ضلعی انتظامیہ ،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے ، دوسرے عشرے میں بھی تاجروں، دکانداروں نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑڈالے ، اوپن مارکیٹ اور گراسری سٹور، مارکیٹوں میں سرکاری ریٹس پر عمل درآمد کر انے میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناکام ثابت ہوئے جبکہ ناقص اشیا خورونوش اور پھل کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے ،سیب ،کیلا،مسمی ،خربوزے کی قیمتیں سن کر غریب روزہ داروں کے ہوش اڑ گئے ، ڈپٹی کمشنرکی جانب سے مٹن کاسرکاری ریٹ1600 مقرر کیا اوپن مارکیٹ میں 2800روپے تک فروخت ہوتا ہے ،بیف 1200سے 1400روپے تک بھی فروخت ہورہا جبکہ مرغی کا ریٹ کم ہوا ہی نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ڈیلروں کے بجائے چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مذہبی تہوار پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کرنے شرمناک فعل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں