ایچ ڈی اے کلب اسکیم، 30سال سے کوئی پیشرفت نہ ہوئی

ایچ ڈی اے کلب اسکیم، 30سال سے کوئی پیشرفت نہ ہوئی

کوہسار زون کے وسیع رقبے پرنیا شہر آباد ہونا تھا، رہائشی افراد میں شدید اشتعالاسکیم مزید التوا میں رکھنے کی صورت مختص اراضی لینڈ مافیا کی نذر ہونے کا خدشہ

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)تحصیل لطیف آباد کوہسار زون کے رہائشی عوام کیلئے ایچ ڈی اے کلب کی اسکیم پر 30سال گزرجانے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جس پر کوہسار کے رہائشی افراد میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔ کوہسار زون جوکہ وسیع رقبے پر ایک نیا شہر آباد کیا جانا تھا اس شہر کیلئے کئی اسکیمیں رکھی گئی تھیں جن میں تفریحی پارک ، چڑیا گھر، ایچ ڈی اے کلب اور دیگر اسکیمیں شامل ہیں لیکن کوہسار زون پر نہ صرف رہائشی اسکیمیں بلکہ عوام کی فلاح وبہبود کی کسی اسکیم پر کوئی کام نہیں ہوسکا ہے ۔ کوہسار زون میں ایچ ڈی اے کی گورننگ باڈی کی 116ویں میٹنگ میں چڑیاگھر کی جگہ ایچ ڈی اے کلب جوکہ 15ایکڑ رقبے پر بنایا جانا تھا۔

اس کی الاٹ کردہ زمین تاحال موجود ہے لیکن 30 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ اسکیم سرد خانے کی نذر ہے اس پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جس پر کوہسار زون کے رہائشی اور الاٹیز میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔ اگر ایچ ڈی اے کلب کی اسکیم کو مزید التوا میں رکھا گیا تو خدشات یہ ہیں کہ اس اسکیم کی مختص کردہ اراضی پر بھی لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کریگی، ادھر کوہسار زون کے الاٹیز نے وزیراعلیٰ سندھ ، وزیربلدیات ودیگر سے مطالبہ کیا کہ ایچ ڈی اے کلب کی تعمیر کا سلسلہ فوری شروع کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں