حیدر آباد:شادی کا لالچ دیکر فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

حیدر آباد:شادی کا لالچ دیکر فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ملزمان نے کراچی کے رہائشی سے بھاری رقم ہتھیائی، سامان بھی چوری کیامقدمہ درج کرانے پرجی اوآر پولیس کا ایکشن، سرغنہ گرفتاری کیلئے چھاپے

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)جی او آر پولیس نے لوگوں کوشادی کا لالچ دے کر ان سے فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ، بلدیہ ٹاؤن کراچی کے رہائشی عثمان ولد رمضان نامی فریادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے شادی کیلئے رشتہ کروانے کا جھانسہ دے کر فراڈ کے ذریعے بھاری رقم ہتھیائی اور سامان بھی چوری کیا، جس پر جی او آر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان ندا دختر منیر آرائیں (مبینہ دلہن) نسرین عرف پروین (جعلی بہن) اورسلمیٰ (جعلی ماں)کو گرفتار کر لیا، جبکہ گروہ کی سرغنہ رانی، جعلی بھائی رضوان پنہور اور مبینہ دلہن کے والد منیر آرائیں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایک منظم گروہ کی صورت میں سادہ لوح شہریوں کو شادی کیلئے رشتہ کروانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں