روہڑی:کسان کے کاشت زعفران کے پودوں سے پیداوار شروع

روہڑی:کسان کے کاشت زعفران کے پودوں سے پیداوار شروع

صالح پٹ میں تجرباتی کاشت کئے تھے ، محکمہ زراعت سے سرپرستی کی اپیلفصل محنت طلب، تھوڑی زمین پر کاشت کر کے زیادہ آمدنی حاصل، غلام نبی

روہڑی (رپورٹ:زبیر عباسی )سکھر میں زعفران کی فصل محدود پیمانے پر کاشت کرنے کا تجربہ کامیاب ہوگیا، مشک زعفران کا شمار دنیا کے مہنگے ترین مصالحوں میں ہوتا ہے ، اس ضمن میں سکھر کی نواحی تحصیل صالح پٹ کے علاقے آرڈی 86 میں مقامی کسان غلام نبی منگریو نے زعفران کے پودے تجرباتی طور پر لگائے تو پودوں نے پیداوار دینا شروع کر دی، غلام نبی کے مطابق اسکے دوست نے زعفران کے 14 پودے اسے دیئے جو اپنی زمین میں لگائے ایک سال میں بڑھ کر مشک زعفران کے پودوں نے محدود پیمانے پر پیداوار دینی شروع کر دی، کسان نے تجربہ کامیاب ثابت ہونے پر کہا کہ اگر محکمہ زراعت کے ماہرین کی سرپرستی اور رہنمائی سے جدید طریقوں سے زعفران کی کاشت کی جائے تو فصل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

کسان غلام نبی کا کہنا ہے کہ مشک زعفران کی فصل محنت طلب ضرور ہے ، اس کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینی پڑتی ہے ۔ تھوڑی زمین پر زعفران کی کاشت کر کے زیادہ آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے ، ماہرین کے مطابق سندھ کے کچھ علاقوں میں زعفران کی کاشت ممکن ہے ، اس کیلئے معیاری بیج جدید زرعی ٹیکنالوجی اور مناسب تربیت ضروری ہے ، مقامی کسانوں نے زعفران کی کاشت کے کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فصل کی تحقیق تربیت اور توسیع کے لئے اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں