محراب پور:حادثے میں بچی ہلاک، نوجوان کا اقدام خود کشی

محراب پور:حادثے میں بچی ہلاک، نوجوان کا اقدام خود کشی

محراب پور(نمائندہ دنیا)حادثے میں معصوم بچی پانچ سالہ مہک بنت امر باگڑی موقع پر ہلاک ہوگئی، جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ہالانی میں بیروزگار شہباز کھوسو نامی نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی ، ورثاء نے نوجوان کوبروقت اسپتال منتقل کر دیا۔ دریں اثنا مبینہ پولیس مخبر فدا حسین عرف فدو گھانگرو کو نامعلوم مسلح افراد نے ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں