شدید گرمی اور روزے میں لوڈشیڈنگ کا عذاب،درزی بھی پریشان

شدید گرمی اور روزے میں لوڈشیڈنگ کا عذاب،درزی بھی پریشان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) شہر قائد میں گرمی اور ماہ رمضان میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلا ہے۔

 15گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے شیڈول کے علاوہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، جس کے باعث پی آئی بی کالونی ، ملیر ،کورنگی ، شاہ فیصل کالونی ، ناتھا خان گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہنا معمول بن گیا،رات میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عبادات میں خلل واقع ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں بھی کے الیکٹرک اپنی روش پر قائم ہے ۔بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے باوجود شدید گرمی اور روزے میں لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔بجلی کی بندش کے باعث پانی کی قلت بھی ہورہی ہے ۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے درزیوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے اور عید کے لیے آرڈر پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ کنڈے لگانے میں کے الیکٹرک کا عملہ ملوث ہے اسی وجہ سے کنڈے ہٹانے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا جاتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں