ضرورت مندوں کی مدد اخلاقی ذمہ داری ، شمسہ مہ جبین
کراچی(این این آئی)صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر شمسہ مہ جبین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریبوں کی سحری اور افطار مشکل ہو رہی ہے۔
غربت اور بیروزگاری بے انتہا بڑھ چکی ہے اور غریب عوام شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید قریب آ رہی ہے اور یہ وقت ہے کہ ہم سب دل کشادہ کریں۔شمسہ مہ جبین نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ رمضان اور عید کے موقع پر ضرورت مندوں کی مدد صرف ایک فلاحی کام نہیں بلکہ ایمان اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔