مساجد میں اعتکاف کے لیے انتظامات مکمل

مساجد میں اعتکاف  کے لیے انتظامات مکمل

کراچی (سٹی ڈیسک)ملک بھر کی طرح کراچی کی ہزاروں مساجد میں بھی ہزاروں افراد رضائے الٰہی حاصل کرنے کے لیے کل بعد نماز عصر مغرب سے قبل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے اعتکاف میں بیٹھیں گے ۔

 عالم اسلام کے ساتھ پاکستان بھر کی مساجد میں منگل کو (کل)بعد نماز عصر لاکھوں اہل ایمان اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے اور شوال کا چاند نظرآنے تک مساجد میں قیام کریں گے ۔یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے ۔ کراچی میں نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن سمیت دیگرمساجد میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں