خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ندیم شیخ
کراچی ( این این آئی)جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل ورکنگ وومنز بشمول وکلاء ،نرسز، ڈاکٹرز ،ٹیچرز، فیکٹری ورکرز کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہیں اس سلسلے میں عیدالفطر کے فوری بعد 9ویں ویمن لاء کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار سربراہ جسٹس انٹرنیشنل ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور کنوینر ویمن افیئرز سلیم مائیکل ایڈوکیٹ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرے ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے ۔