عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ،محمد یوسف

 عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ،محمد یوسف

کراچی(این این آئی)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹرI 11-یوپی موڑ پر پیور بلاک کے ذریعے تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کر دیا۔۔

سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کا عمل مسلسل جاری ہے اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس سڑک کا آج افتتاح کیا گیا ہے وہ ایک اہم اور مرکزی شاہراہ ہے جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کا گزر ہوتا ہے ، تاہم طویل عرصے سے اس کی حالت خستہ تھی جس کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں